محکمہ صحت کی سینئرزپرتشدد کرنے والے17 ینگ ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 17 ڈاکٹرز کو قصور وار قرار دیکر ان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 17ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی،فوٹو: فائل

محکمہ صحت پنجاب نے سینئرز ڈاکٹرزپر تشدد کرنے والے 8 ینگ ڈاکٹرز کو برطرف، 6 کو معطل اور 3 کا تبادلہ کردیا۔


ینگ ڈاکٹرز نے چند روز قبل گوجرانوالہ میں ایم ایس سول اسپتال اور سینئر ڈاکٹرز پر تشدد کیا تھا، جس کی انکوائری کے لئے محکمہ صحت نے کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 17 ڈاکٹرز کو قصور وار قرار دے کر ان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جبکہ انکوائری رپورٹ میں اس واقعے کا ذمہ دار ینگ ڈاکٹرز پنجاب کے صدر جاوید آہیر کو قرار دیا گیاہے۔

واضح رہے تشدد کیس میں ملوث ڈاکٹرز لاہور سے خصوصی طور پر گوجرانوالہ گئے تھے۔
Load Next Story