شمالی آئرلینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے متعدد افراد زخمی
مظاہرین برطانیہ كےساتھ الحاق كےخواہشمند ہیں جب کہ كیتھولک ری پبلک آف آئرلینڈ كےساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
شمالی آئر لینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے كئے گئے جس کے دوران پولیس اور مشعل افراد كے درمیان جھڑپوں كے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
شمالی آئرلینڈ میں بلفاسٹ سٹی كونسل كی جانب سے یونین كا پرچم نہ لہرائے جانے پر مشتعل افراد نے مظاہرے شروع كردئیے، بلفا سٹ سٹی ہال كے سامنے كئی مقامات پر آگ لگا دی اور پولیس وین كو بھی نقصان پہنچایا۔
شمالی آئرلینڈ میں 5روز سے جاری ہنگاموں میں 60 سے زائد پولیس اہلكار بھی زخمی ہوگئے، پولیس نے حالات پر قابو پانے كے لیے واٹر كینن كا استعمال كیا اور 100 كے قریب مظاہرین كو گرفتار كرلیا۔
واضح رہے کہ مظاہرین برطانیہ كے ساتھ الحاق كے خواہشمند ہیں جب کہ كیتھولک ری پبلک آف آئرلینڈ كے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔