سرتاج عزیز اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب

خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک February 28, 2017
خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی، سرتاج عزیز - فوٹو: پی آئی ڈی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جب کہ وزارتی کونسل سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ای سی او کے 22ویں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں، خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی جب کہ رکن ممالک میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ ای سی او اجلاس میں شرکت کیلیے اسلام آباد پہنچ گئے

اجلاس سے خطاب کے دوران تنظیم کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے کہا کہ کانفرنس کے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، رکن ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تنظیم کواقوام متحدہ کے کئی اداروں میں مبصرکی حیثیت حاصل ہے، تنظیم نے اقوام متحدہ کے ساتھ 45 معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں، خطے میں غذائی تحفظ کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں، رکن ممالک کے درمیان موثر مواصلاتی نظام کیلیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ کانفرنس کے بہترین انتظامات پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، تمام رکن ملکوں کو مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ای سی او رکن ملکوں میں تعلقات کا بہترین فورم ہے، یہ تنظیم رکن ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے،اس تعاون کو مزید موثر بنانے کے لیے وژن 2025 تیار کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد کے لئے تمام رکن ممالک کو کام کرنا ہوگا، ای سی او کو توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں