طاہرالقادری کے لانگ مارچ پرحملے کی دھمکی نہیں دیطالبان

طالبان پہلے سے دھمکی نہیں دیتے جہاں کارروائی کرنی ہوتی ہے کرتے ہیں اورپھرذمہ داری قبول کرتے ہیں،احسان اللہ احسان


ویب ڈیسک January 08, 2013
طالبان پہلے سے دھمکی نہیں دیتے جہاں کارروائی کرنی ہوتی ہے کرتے ہیں اورپھر اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،ترجمان احسان اللہ احسان، فوٹو فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے اور طاہرالقادری کے درمیان نظریاتی اختلاف ضرور ہیں لیکن تنظیم کی جانب سے انہیں کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ پر طالبان کے حملے کی باتیں رحمان ملک کی اپنی ذہنی اختراع ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پہلے سے دھمکی نہیں دیتے جس جگہ کارروائی کرنی ہوتی ہے کرتے ہیں اوراس کے بعد اس کی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے، کسی دوسری تنظیم کی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرنا بھی طالبان کا وطیرہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |