دہشت گردی کے خاتمے کیلیے حکومت کی نیت پر شک ہے فاروق ستار
ضرب عضب ہو یا ردالفساد، حکومت فوج کے ساتھ نہیں، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
KARACHI:
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں اور ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔
پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 2 سال قبل بھی تحفظات کے باوجود وزیراعظم کی حمایت کے بعد فوجی عدالتوں کے بل کی حمایت کی تھی، نیشنل ایکشن پلان پر بھی چند نکات کے علاوہ عمل نہیں ہوا جب کہ حکومت نے عدالتیں بہتر بنانے کےلیے بھی کچھ نہیں کیا،عدالتی نظام بہتر بنانا وزیراعظم کی ترجیحات میں ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں،ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔ سیاسی جماعتیں کب تک حکومت کی خامیوں پر پردہ ڈالیں گی لہذا ہم اب وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات رکھنا چاہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پارلیمانی جماعتیں فوجی عدالتوں میں 2 سال کی توسیع پر متفق
فاروق ستار نے کہا کہ فوج میں تاثر پایا جارہا ہے کہ ردالفساد میں تنہا کھڑی ہے، ضرب عضب ہو یا ردالفساد حکومت فوج کے ساتھ نہیں اور اگر عوام کومتحد نہ کیا گیا تو آپریشن 'ردالفساد' کامیاب نہیں ہوگا۔