سیکیورٹی پلان پراختلافخیبرپختونخوا سے نیٹوسپلائی بحال نہ ہوسکی

وفاق کاخیبرپختونخواحکومت سے رابطہ،اگلے ہفتے اجلاس بلانے کی یقین دہانی


Online/ July 29, 2012
وفاق کاخیبرپختونخواحکومت سے رابطہ،اگلے ہفتے اجلاس بلانے کی یقین دہانی۔ فوٹو رائٹرز

BANGALORE: نیٹو فورسز کوسامان کی سپلائی کے لیے سیکیورٹی پلان پر وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات کے باعث سپلائی چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکی، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے لیے وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا لیکن اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوسکا۔

این این آئی کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ نیٹوکی گاڑیاں تین صوبوں سے گزر کر فاٹا میں داخل ہوتی ہیں ،لہذا ان کا تحفظ کسی ایک صوبے کی ذمے داری نہیں ، اس سلسلے میں ہم نے مرکزی حکومت کو تجاویز دی ہیں تاہم کوئی جواب نہیں آیا،ہماری تجاویز پر عمل نہ کیا گیا تونیٹوگاڑیوں پر حملے کی ذمے داری مرکزی حکومت پر عائد ہوگی۔

آن لائن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے احتجاج کے بعد وفاق نے خیبرپخونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں اگلے ہفتے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیاجائے گا۔واضح رہے کہ منگل کو جمرود میں نیٹوکنٹینرز پرحملے میں ڈرائیورکی ہلاکت اورکنڈیکٹر کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد سپلائی غیرمعینہ مدت کے لیے بندکردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں