قومی سلامتی کمیٹی نے افغان طالبان کی رہائی پر وضاحت طلب کرلی

افغان طالبان کو کس ضمانت اور شرائط پر رہا کیا گیا اور طالبان سےمذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے، قومی سلامتی کمیٹی کا خط

وزارت دفاع، خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی افغان طالبان کی رہائی پر بریفنگ دیں،قومی سلامتی کمیٹی کا خط۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے وزارت خارجہ اور آئی ایس آئی سے افغان طالبان کی رہائی سے متعلق وضاحت طلب کرلی ہے۔


قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے،وزارت دفاع، خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی اس سلسلے میں کمیٹی کو بریفنگ دیں کہ افغان طالبان کو کس کی ضمانت اور کن شرائط پر رہا کیا گیا ہے اور طالبان سےمذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو موثر بنانے کے لئے پاکستان میں گرفتارمتعدد طالبان رہنماؤں کو رہا کیا تھا۔
Load Next Story