پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید ظفرعلی شاہ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ظفرعلی شاہ نے پییلزپارٹی سے اختلافات کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک January 08, 2013
سید ظفرعلی شاہ نے پیپلزپارٹی سے اختلافات کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا، فوٹو: وکی پیڈیا

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

سید ظفرعلی شاہ نے مسلم لیگ (ن)کےصدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف بھی شریک تھے۔

ضلع نوشہرو فیروز سے منتخب ہونے والے سید ظفرعلی شاہ طویل عرصے تک پیپلز پارٹی سے منسلک رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرعلی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اختلافات کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں