پاکستانی افواج کی فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے بھارت کا الزام

پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، بھارتی ملٹری کمانڈر


AFP January 08, 2013
سینئر بھارتی ملٹری کمانڈر نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے کشمیر میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جب کہ اتوار کے روز پاکستانی افواج نے کہا تھا کہ بھارتی فوجی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گھس آئے تھے اور ان کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |