برماقتل عام کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیںاقوام متحدہ

برماکی افواج کے جانبداری برتنے اورفسادات میںحصہ لینے کی اطلاعات ہیں


INP July 29, 2012
برماکی افواج کے جانبداری برتنے اورفسادات میںحصہ لینے کی اطلاعات ہیں

ISLAMABAD: اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی سربراہ نوی پِلے نے برما میں ہونے والے قتل عام کی تحقیقات آزادذرائع سے کرانے کامطالبہ کیاہے،ہفتہ کو ایک بیان میںنیوی پلے نے کہا کہ برماکی افواج کورکھینی صوبے میںفسادات کوختم کرنے کے لیے بھیجاگیاتھا۔

لیکن ان کے فوج کے فسادات میں جانبداری برتنے اورفسادات میںحصہ لینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ان کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرانا ضروری ہے،انھوںنے کہاکہ فوج نے نسلی فسادات روکنے کے بجائے اسے مسلمانوںکیخلاف کریک ڈاون میں تبدیل کردیا،پلے نے کہا کہ فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد78بتائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں