قومی ٹیم کا کپتان بننے میں کوئی دلچسپی نہیںعماد وسیم

سرفراز احمد میرےبہت اچھےدوست ہیں میرےدل میں ان کی بہت عزت ہےاور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں،عمادوسیم


Sports Desk February 28, 2017
سرفراز احمد میرےبہت اچھےدوست ہیں میرےدل میں ان کی بہت عزت ہےاور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں،عمادوسیم . فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم قومی ٹیم کے کپتان بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ قومی ٹیم کی جانب سے 18 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے عماد کو خوب عوامی پذیرائی ملی تاہم وہ اپنے آپ کو قومی ٹیم کا ناگزیر حصہ نہیں سمجھتے۔

آل راؤنڈر نے کرکٹ انفو کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میری طرح اور بھی بہت سے پلیئرز موجود ہیں، اپنی موجودہ فارم کی وجہ سے میں اپنے آپ کو بیٹنگ آل راؤنڈر نہیں کہوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کوچز اور سلیکٹرز میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں تاہم میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی موقع حاصل کر سکوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل میں بابر اعظم کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آگئیں

مستقبل میں پاکستان ٹیم کے کپتان بنائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تاحال میرا اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور موجودہ کپتان سرفراز احمد میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ہم نے تقریباً 12 سال تک اکٹھے کرکٹ کھیلی ہے۔میرے دل میں ان کی بہت عزت ہے اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں