کراچی رونقوں سے بھرپور شہر ہے جوہی چاؤلہ

پاکستان جانے سے تھوڑی خوفزدہ تھی لیکن جب کراچی پہنچی تو میرے خدشات صرف خدشات ہی ثابت ہوئے، جوہی چاؤلہ


IANS January 08, 2013
کراچی کی مارکٹیوں اور مالز میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے ،جوہی چاؤلہ ۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گزارے دن ان کے لئے یادگار رہیں گے۔

جوہی چاؤلہ نے کہا کہ پہلے تو وہ پاکستان جانے سے تھوڑی خوفزدہ تھیں لیکن جب وہ کراچی پہنچیں تو ان کے خدشات صرف خدشات ہی ثابت ہوئے اوروہاں گزارے چند دن ان کے لئے خوشی و مسرت کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی رونقوں سے بھرپور شہر ہے جہاں کی مارکٹیوں اور مالز میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے، سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں نظر آتا ہے۔


جوہی چاؤلہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ کراچی میں اپنے خاندان کی ایک شادی میں شرکت کے لئے آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |