حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک February 28, 2017
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، وزیر خزانہ، فوٹو؛ فائل

حکومت نے پیٹرول کی قیمت مسلسل چوتھی بار بڑھاتے ہوئے ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 73 روپےاور ڈیزل 82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیسے کی بجائے صرف روپے میں ہوگا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں