پونے کی تھرڈ کلاس پچ کا آئی سی سی نے بھی سخت نوٹس لے لیا

بھارت اورآسٹریلیا میں پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پرکھیلا گیا پہلا ٹیسٹ صرف تین دن میں ختم ہوگیا۔


Sports Desk February 28, 2017
بھارت اورآسٹریلیا میں پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پرکھیلا گیا پہلا ٹیسٹ صرف تین دن میں ختم ہوگیا ۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

پونے کی تھرڈ کلاس پچ کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سخت نوٹس لے لیا۔

پونے کی تھرڈ کلاس پچ کا آئی سی سی نے بھی سخت نوٹس لے لیا، میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو 'ناقص' قرار دے دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کو 14 روز میں جواب دینا ہوگا، وارننگ کے ساتھ جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :گھر کے شیر اپنے ہی گھر میں ڈھیر

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا میں پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پرکھیلا گیا پہلا ٹیسٹ صرف تین دن میں ختم ہوگیا تھا، آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے ایک درجن وکٹیں لے کر تباہی مچا دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں