شہر بھر میں کریک ڈاؤن 52 افغان باشندے گرفتار فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

جیلوں میں افغانی باشندوں کی بھرمارسے عملے اور قیدیوں کوانتہائی پریشانی کاسامنا ہے، سینٹرل اور ملیر جیل کے افسران

جیلوں میں افغانی باشندوں کی بھرمارسے عملے اور قیدیوں کوانتہائی پریشانی کاسامنا ہے، سینٹرل اور ملیر جیل کے افسران۔ فوٹو: فائل

LAHORE/FAISALABAD/SARGODHA/GUJRANWALA/DG KHAN/MULTAN:
پولیس نے شہر بھر میں غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 52 افغانی باشندوں کو گرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

پاکستان پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت10افغانی کو گرفتار کر لیا، کلری پولیس 2 افغانی غلام محمد اور تازہ گل کو گرفتار کیا، سعید آباد پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت 5 افغانی باشندوں جبکہ پیر آباد پولیس نے 8 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔


شارع فیصل پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغانی باشندوں حیات اﷲ اور بابا خان کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلیے،عوامی کالونی پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت ایک افغانی باشندے کو گرفتار کیا، پاپوش نگر پولیس نے 3افغانی جبکہ بریگیڈ پولیس ایک افغانی کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے، رضویہ پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8غیر ملکی افراد کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے، پولیس کے مطابق مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ان تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

شاہراہ نورجہاں پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت5 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، ناظم آباد پولیس فارن ایکٹ کے تحت 5 اورپی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں کام کرنے والے2افغان باشندوں کو گرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب ان گرفتاریوں کے بعد جیل افسران کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں افغان باشندوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کے بعد انھیں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، قیدیوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مشکلات ہیں،جیلوں میں پہلے ہی گنجائش انتہائی کم ہے جبکہ اس آپریشن کے بعد جیلوں میں قید افراد کی تعداد مزید بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔
Load Next Story