کے الیکٹرک 5 مارچ کو لوڈ شیڈنگ نہ کرے مراد علی شاہ

پی ایس ایل کے فائنل میں بجلی بند نہ کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی فون پر انتظامیہ کو ہدایت


Staff Reporter March 01, 2017
پی ایس ایل کے فائنل میں بجلی بند نہ کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی فون پر انتظامیہ کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو فون کرکے ہدایت کی ہے کہ 5 مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پرکراچی بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے، دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں متعین چینی قونصل جنرل وانگ یو نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ چین کے تعاون سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں سولر ولیج الیکٹریفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، سندھ حکومت نے ولیج الیکٹریفکیشن کے لیے 2 بلین روپے کی اے ڈی پی میں اسکیم رکھی ہے اور رواں مالی سال میں 500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں