کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کا فائنل کیلیے لاہور آنے سے انکار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔


ویب ڈیسک March 01, 2017
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کی کوالیفائی کرنے والی کوکئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی ہے جن میں ٹائل ملز، کیون پیٹرسن، رائلی روسو، نیتھن میکولم، لیوک رائٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی لیوک رائٹ اور فاسٹ بولر ٹائل ملز سے لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نیتھن میکولم نے بھی بغیر کوئی میچ کھیلے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ آج صبح واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹیم چھوڑ جانے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویون رچرڈز اور موئن خان نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں