کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 01, 2017
شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے،  سیکیورٹی ذرائع: فوٹو: ایکسپریس

سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار محمد جاوید، قدرت اللہ، عبدالرؤف اورایک راہ گیر شامل ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جب کہ شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں