مصروف نا ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا وزیراعلی سندھ

لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 01, 2017
لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا، مراد علی شاہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصروفیت نہ ہوئی تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جاؤں گا اور اگر نہیں جاسکا تو ٹی وی پر تو ضرور دیکھوں گا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا اچھا شگُون ہے، میڈیا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا اور اگر لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا،چیئرمین پی سی بی

اس سے قبل آسوگوٹھ میں اربن اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے پیپلز پارٹی نے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج وہ اس کا افتتاح کررہے ہیں، اسپتال 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور 36 بیڈز پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا سندھ میں اور بھی ترقیاتی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیاجائے گا جب کہ سندھ بھرمیں بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں