پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری
شائقین موبائل، کیمرہ، سگریٹ، ماچس اور ڈھول باجے نہیں لاسکیں گے
پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔
کرکٹ کے شائقین کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے لیکن پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا سب کیلئے لاذم ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق شائقین کو اپنے ساتھ صرف ٹکٹ ہی نہیں بلکہ اصل شناختی کارڈ بھی لانا ہوگا تاہم شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی نہیں قبول نہیں کی جائے گی۔ میچ دیکھنے آنے والے شائقین اپنا موبائل گھرچھوڑکرآئیں گے اورسگریٹ، ماچس، لائٹر اوربیٹری جیسی کوئی چیزاسٹیڈیم میں نہیں لائی جاسکے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا
شائقین کومیچ کے دوران انجوائے کرنے کیلئے نعروں پرہی گزارا کرنا پڑے گا کیونکہ اسٹیڈیم میں ڈھول اورباجا لانے پربھی پابندی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں سافٹ ڈرنکس، چپس یا کھانے کی کوئی دوسری چیز لے جانا بھی منع ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت
میچ دیکھنے آنے والوں کوذہنی اورجسمانی طورپربھرپورتیاری سے آنے کی ہدایت کی گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم کے قریب کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اورکینال روڈ پر ایف سی کالج میں گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں پارک کرنا ہوں گی۔ لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں جانے کی اجازت ہوگی جب کہ ان دونوں مقامات سے پیدل مارچ کرتے ہوئے اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا۔