نئی فلم کیر یئر کو نیا موڑ دے گی عمران خان

رومانوی کامیڈی فلم ’’مترو کی بجلی کا منڈولا‘‘ ایک امیر دیہاتی کی کہانی ہے۔


Net News January 09, 2013
رومانوی کامیڈی فلم ’’مترو کی بجلی کا منڈولا‘‘ ایک امیر دیہاتی کی کہانی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا اور عمران خان کی نئی فلم"مترو کی بجلی کا منڈولا" گیارہ جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کونیا موڑ دے گی۔

رومانوی کامیڈی فلم ''مترو کی بجلی کا منڈولا'' ایک امیر دیہاتی کی کہانی ہے۔ فلم کے ہیرو "مترو"کا خاندان سالہا سال سے اس امیرآدمی کی نوکری کرتا چلا آرہا ہے۔

تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود نوکری نہ ملنے پرمترو بھی گائوں واپس آکر یہی کام سنبھال لیتا ہے،اس دوران اسے اپنے مالک کی بیٹی سے محبت ہوجاتی ہے جہاں سے فلم کی کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔فلم میں پنکج کپور امیردیہاتی کے روپ میں نظرآتے ہیں جب کہ اس کی بیٹی کا کردار انوشکا شرما نے ادا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار بالکل نیا ہے جسے شائقین پسند کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں