پاکستان اور بھارت کے فنکار ملکر کام کرنا چاہتے ہیں کومل رضوی
ہندوستان میں کسی شو میں پرفارم کرتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کراچی کے کسی ثقافتی ادارے میں کام کرنے آئی ہوں، کومل
گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فنکار ہم مزاج ہیں اور ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔
اگر ہمارے ڈرامہ پروڈیوسر ہندوستان کے فنکاروں کو بھی اپنے ڈرامے کا حصہ بنائیں اور ایک دوسرے کی مشاورت کے ساتھ کام کریں تو ہم مزید بہتری کی طرف جائینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ جب میں ہندوستان میں کسی شو میں پرفارم کرنے جاتی ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کراچی کے کسی ثقافتی ادارے میں کام کرنے آئی ہوں۔
وہاں کے لوگ حوصلہ افزائی کرتے ہیں پاکستان اور ہندوستان اپنے فنکاروں کو دونوں ممالک میں بنائے جانے والے ڈراموں میں موقع دیں تو تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ انھوں نے بتایا کہ میں آیندہ ہفتے سنگا پور ایک شومیں پرفارم کرنے کے لیے روانہ ہونگی جس کے بعد ہندوستان جانا ہے اور وہاں کچھ پرائیویٹ شوز میں پرفارم کرنا ہے۔