سلطان راہی کی 17ویں برسی آج منائی جائے گی
سلطان راہی مرحوم 9جنوری 1996ء کو اسلا م آباد سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے۔
پاکستان فلم انڈسٹری پر اڑھائی عشروں تک راج کرنے والے اداکار سلطان راہی کی 17 ویں برسی آج منائی جائے گی۔
سلطان راہی مرحوم 9جنوری 1996ء کو اسلا م آباد سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے۔ محمد سلطان المعروف سلطان راہی کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں چلے آئے اور بعد ازاں ان کا بچپن اور جوانی راولپنڈی میں گزرے۔
ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ انھوں نے مختلف اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کا آغاز بھی کر دیا اور پھر ان کا یہی شوق انھیں راولپنڈی سے لاہور لے آیا جہاں انھوں نے فلموں میں ثانوی کردار ادا کرنے کے ساتھ اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا،ان کی پہلی فلم ''باغی'' تھی۔