رائلی روسو بھی فائنل کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے
فائنلسٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں سے غیرملکی کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے بھی فائنل کیلیے پاکستان آنے پر معذرت کر لی ہے۔ ٹیم کے مینٹور سر ویون رچرڈز اور فیلڈنگ کوچ جولین فاﺅنٹین فائنل کیلیے لاہور آئیں گے۔ فائنلسٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں سے غیرملکی کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رائلی روسو نے کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں فائنل کھیلنے کیلئے لاہور نہیں آ رہا۔
رائلی روسو نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اور اس کے مداحوں کا شکر گزار ہوں، ان جیسے پرجوش اور شائستہ لوگوں سے پہلے نہیں ملا، تمام ٹیم اور مداحوں کا سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :فائنل کیلئے ٹاپ غیرملکی کھلاڑی نہ آئے تو کوئی بات نہیں اور آجائیں گے
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور ناتھن میکولم فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ٹیم کے مینٹور سر ویون رچرڈز اور فیلڈنگ کوچ جولین فاﺅنٹین فائنل کیلیے لاہور آئیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہوگئے
فائنلسٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں سے غیرملکی کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ پاکستانی شائقین نے پی ایس ایل میں شرکت پر پلیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔