ڈرامہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے صبا قمر
شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ابھی مکمل توجہ کام پر ہے، ماڈل و اداکارہ
معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرامہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے مگر ہمیں میوزک اور فلم کے لیے بھی سوچنا ہوگا ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے بے شمار کام کیا ہے جس سے آج بھی سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد معیاری کام کررہے ہیں نئے لکھنے والے اچھوتے موضوعات کوڈرامے کی شکل میں لکھ رہے ہیں جس کے باعث کام کرنے والوں کو مزید سیکھنے کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔
مجھے ہندوستان سے متعدد ڈراموں کی آفر ہے مگر مصروفیات کے باعث میں نے جانے سے انکار کردیا پاکستان سے مجھے بہت محبت ہے اور میں آج جس مقام پر بھی ہوں وہ اپنے ملک اور عوام کی وجہ سے ہوں کہ جنھوں نے مجھے عزت دی اور میرے کام کو پسند کیا ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ میرے حوالے سے شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
فلحال میری مکمل توجہ کام پر ہے اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں جب بھی شادی کی تو اپنے ہمسفر کو اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے ضرور ملوانگی انھوں نے مزید کہا کہ نئے فنکاروں کو چاہیے کہ اپنے سینئرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کریں اور اپنے جدید آئیڈیاز سے بھی آگاہ کریں۔ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان ایک بار پھر ڈرامہ ،فلم اور موسیقی کے اعتبار سے دنیا بھر میں راج کریگا مگر اس کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔