پنجاب میں بلا امتیاز و تفریق آپریشن کیے جارہے ہیں ترجمان پولیس

صوبے میں آپریشنز کے دوران پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے، ترجمان


ویب ڈیسک March 01, 2017
صوبے میں آپریشنز کے دوران پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

پنجاب پولیس کے ترجمان نے صوبے میں آپریشنز کے دوران پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بلا امتیاز و تفریق کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبے میں آپریشنز کے دوران پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے، صوبے بھر میں بلا امتیازو تفریق آپریشن کیے جارے ہیں جس کا مقصد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس مہم کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ایک جعلی ایڈوائزی لیٹر کو بنیاد بناکر بے جا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن پنجاب پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر اسی روز جعلی لیٹر کی تردید کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں