سی این جی ایسوسی ایشن میں پھوٹ پڑ گئی سندھ کے گیس اسٹیشن مالکان کا ہڑتال سے انکار

ایک عالمی سروے کے مطابق کراچی میں سی این جی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں 58 فیصد کمی آئی ہے۔


Business Reporter January 09, 2013
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مالکان نے اعلان کیا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔ فوٹو: فائل

سی این جی اسٹیشن مالکان کے درمیان گیس کی فروخت اور حکومت پر دبائو ڈالنے کے لیے ہڑتال کے حربے پر پھوٹ پڑگئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کسی ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کردیا، کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مالکان نے اعلان کیا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال میں کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے سی این جی فراہم کرینگے۔

08

آل پاکستان سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے،ملک میں گیس کی کمی نہیں،دسمبر2011 تک گیس کی یومیہ پیداوار 3 ارب 76 کروڑ مکعب فٹ تھی جو دسمبر 2012 تک بڑھ کر 4 ارب 23 کروڑ مکعب فٹ ہوگئی ہے جبکہ صرف ایک سال جنوری تا دسمبر 2012 تک گھریلو صارفین کو 12 لاکھ نئے گیس کنکشن بھی دیے گئے، سی این جی سے ملک کو5 ارب ڈالر سالانہ زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔

یہ رقم پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر خرچ ہوتی تھی،سی این جی مالکان کی 500 ارب روپے اور صارفین کی سی این جی سلنڈر وکٹس پر کی گئی 190 ارب روپے کی سرمایہ کاری خطرات سے دوچارہے ،ملک بھر میں سی این جی سے 38 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 5 لاکھ سے زائد ملازمین منسلک ہیں،یہ تاثربالکل بے بنیاد ہے کہ سی این جی اسٹیشن صنعتی سیکٹر کی گیس استعمال کرتے ہیں کیونکہ سی این جی اسٹیشنز ملک میں پیداہونے والی گیس کا صرف 8 فیصد استعمال کرتے ہیں۔

09

وزات پٹرولیم کی ایل پی جی کوفروغ دینے کی پالیسی کی سی این جی مالکان خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے بلکہ ایک چھت تلے سی این جی ، پٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی فروخت کے لیے بھی ہم تیار ہیں،انھوں نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت 500 ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے اور قیمت سی این جی سے کم رکھی جائے، ایک عالمی سروے کے مطابق کراچی میں سی این جی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں 58 فیصد کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں