فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کیلیے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب

صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 3 اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک March 01, 2017
صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 3 اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو طلب کرلیا، فوٹو؛ فائل

فوجی عدالتوں كی مدت میں مزید توسیع كے بل كی منظوری كے لیے پارلیمنٹ كے دونوں ایوانوں كے اجلاس طلب كر لیے گئے۔

ذرائع كے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ كے درمیان ٹیلی فونك رابطے كے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کا فیصلہ كیا گیا اور اس سلسلے میں صدر مملكت ممنون حسین كی طرف سے اجلاس طلب كرنے كا باضابطہ سمن بھی جاری كردیا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ اور سینیٹ کا 3 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی كے اجلاس كے ایجنڈے كی منظوری كے لیے ہاؤس بزنس ایڈوائزری كمیٹی كا اجلاس 6 مارچ كو اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق كی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں