لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر نوٹس

عدالت نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی صفیہ اور اسکے شوہر انورعلی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

عدالت نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی صفیہ اور اسکے شوہر انورعلی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق آئینی درخواست پر مدعا علیہان کو15 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔


درخواست گزار خانزادہ خان نے ہوم سیکریٹری سندھ ، ڈائریکٹرجنرل رینجرز، انچارج سچل ونگ 44، آئی جی پولیس سندھ ، ڈی آئی جی ویسٹ زون ،سی آئی ڈی ، ایس ایچ اومنگھو پیر پولیس اسٹیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اس کا بھائی اور بھائی کا دوست گذشتہ سال 31اکتوبر کو موٹرسائیکل پر کنواری کالونی سے سلطان آباد جانے کے لیے نکلے تھے ۔

تاہم انھیں منگھو پیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں راستے میں ایک پولیس اور رینجرز کی دوگاڑیوں نے روکا اور اپنے ساتھ لے گئے ، اسی عدالت نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی صفیہ اور اسکے شوہر انورعلی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، مسماۃ صفیہ کے مطابق اس نے اپنی پسند سے گذشتہ سال 21نومبر کوانور علی سے شادی کی تھی اور اس سلسلے میں متعلقہ مجسٹریٹ سے فری ول سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا تھا ۔
Load Next Story