وزارت پانی بجلی کا پی ایس ایل فائنل پرملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ كرنے كا فیصلہ

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نواشریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا


ویب ڈیسک March 01, 2017
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نواشریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، فوٹو؛ فائل

وزارت پانی و بجلی نے وزیراعظم كی خصوصی ہدایات پر پاكستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں ملک بھر میں بجلی كی لوڈشیڈنگ نہ كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

ذرائع كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی كو ہدایت كی تھی كہ پاكستان سپر لیگ كے فائنل میچ كے دوران ملک بھر میں بجلی كی لوڈشیڈنگ نہ كی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آرمی چیف کی شہبازشریف کو پی ایس ایل کے فائنل کی سیکیورٹی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم كی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر عمل كرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے بجلی كی تمام تقسیم كار كمپنیوں كو پاکستان سپر لیگ کے فائنل والے روز لوڈشیڈنگ نہ كرنے كے احكامات جاری كردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں جب کہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |