افغانستان میں 2 خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

خودکش بمباروں نے پولیس چیک پوسٹ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا، حکام


ویب ڈیسک March 02, 2017
خودکش بمباروں نے پولیس چیک پوسٹ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا، حکام۔ فوٹو: فائل

افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر 2 خودکش حملوں کے نتیجے مں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں کار میں سوار خودکش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے سے اڑادی جس کے بعد وہاں موجود اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دوسرا حملہ کابل کے مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی برانچ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرے بمبار نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی تو اسے وہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دہشتگردی کے دونوں واقعات میں مجموعی طور پر اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق مغربی کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر کار میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سےا ڑایا جس کے بعد اس کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹے تک جاری رہا جب کہ واقعے میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے خودکش حملے میں بمبار نے انٹیلی جنس دفتر میں جانے کی کوشش کی اور اس میں ناکامی پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد اس کے ساتھی نے عمارت میں گھسنے نے کوشش کی تو اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔