ایل ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمن ‘ ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


Staff Reporter January 09, 2013
آغا سراج خان درانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہاکس بے اسکیم پر ترقیاتی کاموں کو تیز کریں۔ فوٹو: فائل

DUBAI: صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ صدرزرداری اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جارہا ہے۔

یہ فیصلہ انھوں نے ایل ڈی اے کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا، انھوں نے کہا کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو بلا تفریق مستقل کیا جارہا ہے، انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہاکس بے اسکیم پر ترقیاتی کاموں کو تیز کریں ،اجلاس میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمن ' ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |