ایل ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمن ‘ ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

آغا سراج خان درانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہاکس بے اسکیم پر ترقیاتی کاموں کو تیز کریں۔ فوٹو: فائل

DUBAI:
صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ صدرزرداری اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جارہا ہے۔


یہ فیصلہ انھوں نے ایل ڈی اے کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا، انھوں نے کہا کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو بلا تفریق مستقل کیا جارہا ہے، انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہاکس بے اسکیم پر ترقیاتی کاموں کو تیز کریں ،اجلاس میں سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرحمن ' ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
Load Next Story