اداکارقادرخان کی شدید علالت کی جھوٹی خبروائرل ہوگئی
قادر خان گزشتہ تین سے چار ماہ سے کینیڈا میں اپنے بڑے بیٹے کے پاس موجود ہیں، ہدایتکارہ
بالی ووڈ اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی جھوٹی خبروں کے بعد معروف اداکار قادر خان کی شدید علالت کی بے بنیاد خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قادر خان گھٹنے کی غلط سرجری ہونے کے باعث وہیل چیئر کے پابند ہوگئے ہیں تاہم یہ خبریں جھوٹی نکلیں حالیہ رپورٹس کے مطابق قادر خان سے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی صحت بالکل ٹھیک ہیں۔
ہدایت کارہ فوزیہ عرشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قادر خان گزشتہ تین سے چار ماہ سے کینیڈا میں اپنے بڑے بیٹے کے پاس موجود ہیں اور بالکل ٹھیک ہیںقادر خان کی علالت سے متعلق افواہ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے ایک انٹرویو کے بعد وائرل ہوئی جس میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہاں قادر خان اب وہیل چیئر پر ہیں یہ بہت افسوس کی بات ہے میں کئی دنوں سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن مجھے ان کا نمبر نہیں مل پا رپا ۔