پی ایس ایل اخراجات کا آڈٹ کرایا جائے سرفراز نواز
ٹکٹس کیلیے لمبی قطاریں، عوام کو ٹکٹ نہ ملنے کے ذمہ دار نجم سیٹھی ہوں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوںکی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرایا جائے۔ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں ہیں، عوام کو ٹکٹ نہ ملنے کے ذمہ دار نجم سیٹھی ہوں گے۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقررکردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، پاکستان میں ٹکٹ فروخت کرنے کیلیے پاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہیے تھے، غیرملکی کمپنیوں کو نوازنے کے لیے ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس دن لاہور میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دن بورڈ کو ٹکٹوں کے لیے پالیسی پیش کرنی چاہیے تھی، بڑی تعداد میں عوام کو ٹکٹ نہیں مل سکیں گے اور اس کے ذمہ دار نجم سیٹھی ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ اگر فائنل میچ لاہور میں ہوسکتا ہے تو دبئی میں خطیر رقم خرچ کرنے کا کیا مقصد ہے، دبئی میں پی ایس ایل کے انعقاد اور اب تک آنے والے اخراجات کی تفصیلات وزارت بین الصوبائی رابطہ امور، قومی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کو ارسال کی جائیں تاکہ پی ایس ایل سے بورڈ کو حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات حاصل ہوسکیں۔