شین وارن کا ستارہ گردش میں آگیا تیز ڈرائیونگ پر جرمانہ

میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میچ میں حد پار کرنے پر معذرت خواہ ہوں، لیگ اسپنر


Sports Desk January 09, 2013
وارن نے غلط فہمی کی وجہ سے 17 ستمبر کو ہائی وے کے اس مقام پر 103 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگائی جہاں حد رفتار 70 میل فی گھنٹہ تھی، وکیل شین وارن فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کا ستارہ گردش میں آگیا، مارلون سموئلز جھگڑے میں ایک میچ کی پابندی کے اگلے ہی روز ان پر اسکاٹ لینڈ ہائی وے پر گاڑی بھگانے کے جرم میں بھی 803 ڈالر جرمانہ ہوگیا۔

گلاسگو اسکاٹ لینڈ کی جسٹس آف پیس کورٹ میں میلبورن اسٹار کے کپتان کی نمائندگی کرنے والے وکیل گراہم والکر نے تسلیم کیا کہ وارن نے غلط فہمی کی وجہ سے 17 ستمبر کو ہائی وے کے اس مقام پر 103 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگائی جہاں حد رفتار 70 میل فی گھنٹہ تھی۔ اگرچہ وارن ڈرائیونگ پابندی سے تو بچ گئے مگر ان کے لائسنس پر پانچ پوائنٹس ڈال دیے گئے ہیں۔



دوسری جانب ایم سی جی میں اپنی ٹیم کی سڈنی تھنڈر پر فتح کے بعد شین وارن نے تسلیم کیا کہ وہ میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میچ میں اپنی حد پار کرگئے تھے، انھوں نے اس واقعے پر معافی بھی مانگ لی، وارن نے سموئلز کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد غصے میں ان کی شرٹ کو بھی کھینچا تھا۔

وارن نے ایک بار پھر اپنے اوپر ایک میچ کی پابندی عائد کیے جانے کو سخت سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں گرما گرمی چلتی رہتی ہیں،کرکٹرز کو روبوٹس کی طرح نہیں بلکہ جوش و خروش سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں