سڈنی ٹینس سخت گرمی نے کھلاڑیوں کے ہوش اڑا دیے
43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں ویمنز پلیئرزکاکھیلنا دوبھر، سویٹلانا کزنٹسوا نے کیرولین ووزینسکی کا بوریا بستر گول کردیا
لاہور:
سڈنی انٹرنیشنل کے دوران سخت گرمی نے ٹینس پلیئرز کے ہوش اڑادیے، 43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں ویمنز پلیئرز سے کھیلنا دوبھر ہوگیا۔
4 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد سویٹلانا کزنٹسوا نے کیرولین ووزینسکی کا دوسرے ہی رائونڈ میں بوریا بستر گول کردیا، اگنیسکا ریڈوانسکا جاپان کی معمر پلیئر کمیکوڈے کروم کو زیر کرکے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں شیڈول آسٹریلین اوپن کی تیاریوں کیلیے سڈنی انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے میں مصروف ٹینس پلیئرز کو سخت گرمی کا سامنا کرنا پڑا، درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا جس پر کئی پلیئرز نے مقابلے گرمی کم ہونے تک ملتوی کرنے کی بھی تجویز دی جس کو مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے منظور نہیں کیا گیا۔
سابق عالمی نمبر 2 روسی اسٹار سویٹلانا کزنٹسوا نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد سابق ورلڈ نمبر ون پلیئر کیرولین ووزینسکی کو دوسرے رائونڈ میں 7-1، 1-6 اور 6-2 سے قابو کیا۔ ٹاپ سیڈ ورلڈ نمبر 4 اگنیسکا ریڈوانسکا بھی مقابلے سے پہلے گرمی سے گھبرائی ہوئی تھیں، مگرمیچ موخر کرنے کی درخواست منظور نہ ہونے کا غصہ انھوں نے جاپان کی 42 سالہ کمیکو کو 6-4 اور 6-3 سے مات دے کر نکالا،انھیں بھی فتح حاصل کرنے میں سوا گھنٹہ لگا، پہلے رائونڈ میں بائی ملنے کی وجہ سے انھوں نے دوسرے رائونڈ سے سفر شروع کیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
یہ ان کی مسلسل چھٹی میچ فتح ہے، وہ آکلینڈ ایونٹ میں فتح کے بعد اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوئیں، ان کی نگاہیں آسٹریلین اوپن میں بہتر کارکردگی پر مرکوز ہیں۔ دیگر مقابلوں میں جرمنی کی اینجلک کیربیر نے قازقستان کی کوالیفائر گیلینا واسکو بوایوا کو 6-2 اور 7-5 سے مات دی، چین کی 4 سیڈ لینا نے جاپانی کوالیفائر ایومی موریتا کو 6-1 اور 6-0سے پچھاڑا، اٹلی کی تھرڈ سیڈ سارا ایرانی نے روس کی ماریا کریلنکو کو 6-1 اور 6-1 سے زیر کیا، امریکی کوالیفائر میڈیسن کیز نے چین کی زینگ جی کو 6-0 اور 6-4 سے ٹھکانے لگایا۔
سربیا کی جیلینا جینکووچ کو اٹلی کی روبیرٹا ونسی نے 3-6، 6-4، 7-6 اور (7/4) سے قابو کیا۔ مینز ایونٹ میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک نے اپنے ملک کے نمبر ون ٹینس پلیئر مارنکو میٹوسووک کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی، اسپین کے فلکیانو لوپیز نے فرانس کے 7 سیڈ جیمرمی چارڈی کو 6-7 (2/7)، 7-5 اور 6-3 سے ہرا دیا، آسٹریلیا کے وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے جان ملمین نے حیران کن طور پر اسپین کے ٹومی روبریڈو کو 6-3 اور 6-4 سے پچھاڑا، پہلے رائونڈ کے دیگر مقابلوں میں راڈک اسٹیپنک نے لیرمو، جارکونیمین نے بجورن فائو اور فابیو فوگنینی نے گریگور ڈیمٹروف کو مات دی۔