پی ایس ایل فائنل کیلئے شیخ رشید نے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا
عام شائقین کے ساتھ بیٹھ کر ہی سیٹیاں بجاؤں گا، شیخ رشید
پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے جہاں کرکٹ شائقین مشکلات کے باوجود ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی کسی سے پیچھے نہیں اور انہوں نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے شیخ رشید نے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ کر ہی پی ایس ایل کا فائنل دیکھوں گا اور سیٹیاں مار کر میچ کو خوب محظوظ کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روز بھی جاری
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے اور جن افراد نے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے ان کی خوشی کا تو ٹھکانہ ہی نہیں ہے۔