سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 11 بھارتی ماہی گیر ملیر جیل منتقل

میری ٹائم سیکیورٹ ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا

ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹ ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا : فوٹو : فائل

عدالت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی میں گرفتار 11 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی مجسٹریٹ عدالت میں 11 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 2 لانچوں پر سوار 11 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت ڈاکس تھانے میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ عدالت نے ماہی گیروں کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: 45 بھارتی ماہی گیر گرفتار

جیل منتقل کئے جانے والے ماہی گیروں میں جگدیش، شیوجی، راج ناتھ، اجے کمار، راجیش، لکھمن، بھرت، عارف، رمیش، نتھو اور گووند شامل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملیرجیل سے 18 بھارتی ماہی گیررہا
Load Next Story