اولمپکس 2020 کے میزبان کا انتخاب7 ستمبر کو ہوگا
بڈز جمع کرانے والے استنبول، میڈرڈ اور ٹوکیو کو کوششوں کے رنگ لانے کی اُمید۔
اولمپکس 2020 کے میزبان کا انتخاب کرنے کیلیے رائے شماری 7 ستمبر کو بیونس آئرس میں ہوگی۔
اس سلسلے میں تین شہر پہلے ہی بڈ دستاویزات جمع کرا چکے ہیں، استنبول کے میئر قادر ٹاپباس خود لوزانے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں کاغذات جمع کرنے آئے تھے، میڈرڈ اور ٹوکیو کے بھی ہائی پروفائل وفود موجود تھے، ہر شہر کو امید ہے کہ انکی کوششیں رنگ لائیں گی اور آئی او سی کے 100 سے زائد ممبران کے ووٹ حاصل ہوجائینگے۔ ترکی کے دارلحکومت استنبول نے پانچویں مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کی میزبانی کیلیے درخواست کی، اس سے قبل اس کی چاروں مرتبہ بڈز ناکام رہیں۔
میڈرڈ نے تیسری مرتبہ کوشش کی، اس سے قبل اس کی 2012 اولمپکس کیلیے بڈ تیسرے اور 2016 کے ایڈیشن کیلیے دوسرے نمبر پر رہی۔ جاپانی شہر ٹوکیو کو فیورٹ قرا ر دیا جارہا ہے جو1964 میں بھی اولمپکس کی میزبانی کرچکا۔ استنبول کے میئر قادر ٹاپباس نے کہا کہ یہ پورے ترکی کیلیے ایک تاریخی موقع ہے، اس بار خود وزیراعظم نے بڈ لانچ کی اور اسے ملک کا سب سے اہم معاملہ بھی ڈیکلیئر کیا گیا۔ ٹوکیو کی جانب سے بڈ میں کامیابی کیلیے 2011 میں سونامی سے آنیوالی تباہی کے حوالے سے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔