پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے دفترخارجہ

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لے افغانستان سمیت عالمی برادی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لے افغانستان سمیت عالمی برادی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان، فوٹو: فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے افغانستان سمیت پوری عالمی برادری سے تعاون جاری رکھیں گے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے لئے افغانستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان میں 2 خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک


دفترخارجہ نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دشمن افغانستان کی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے

 
Load Next Story