عامر خان اور مینی پاکیو کے درمیان فائٹ کی تاریخ تبدیل

عامر خان سے ساتھ مقابلہ 23 اپریل کے بجائے 19 مئی کو دبئی یا ابوظبی میں ہو گا، مینی پاکیو


Sports Desk March 02, 2017
فائٹ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ فائٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کیا گیا، فلپائنی باکسر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی سٹار مینی پاکیو کے درمیان ہونے والی فائٹ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور دونوں باکسز اب اپریل کے بجائے مئی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔

فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ فائٹ کو کامیاب بنانے اور اس کی بہتر طریقے سے تشہیر کیلیے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر خان سے ساتھ مقابلہ 23 اپریل کے بجائے 19 مئی کو دبئی یا ابوظبی میں ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر خان اور مینی پاکیو 23 اپریل کو مقابلہ کرنے کو تیار

واضح رہے کہ 3 بار کے عالمی چیمپئن کا مقابلہ 11 مرتبہ کے چیمپئن نے اس سے قبل 23 اپریل کو یو اے ای میں مدمقابل آنے کا فیصلہ کیا تھا، عامر اور پاکیو کے درمیان فائٹ کا اہتمام شائقین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، عوامی سروے میں پاکیو کے اگلے حریف کے طور پر 3 نام تجویز کئے تھے جس میں سے سب سے زیادہ ووٹ عامر خان کو پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں