جماعتوں کے اندر بھی انتخابات ضروری ہیںفضل کریم

جمہوریت کے چیمپئن بننے والوں نے جماعتوں میں آمریت قائم کی ہوئی ہے.

جمہوریت کے چیمپئن بننے والوں نے جماعتوں میں آمریت قائم کی ہوئی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اپنی جماعتوں میں آمریت قائم کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔

ملکی الیکشن کی طرح جماعتوں کے اندر انتخابات بھی ضروری ہیں، جمہوریت صرف الیکشن کا نام نہیں، جمہوریت کے تمام تقاضے پورے کرنا ہوں گے، ملک میں تبدیلی نظام کی ہوا طوفان کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، اب بوسیدہ نظام کی بساط لپیٹنا پڑے گی، وقت آ گیا ہے کہ محروم اور مظلوم متحد ہو جائیں اور اجارہ دارانہ انتخابی نظام کے پرخچے اڑا دیں، پاکستان میں جمہوریت کو غیرجمہوری طریقوں سے چلایا جاتا ہے، جنم جنم کی میلی جماعتیں عوام کو کچھ نہیں دے سکیں تبدیلی نہ آئی تو خاک نشیں، مفلوک الحال، مسائل زدہ لوگ ایوانوں پر ٹوٹ پڑیں گے۔


 



فضل کریم نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کا مکمل انحصار ایسی نگراں حکومت کے قیام پر ہے جس کو تمام جماعتوں کا اعتماد حاصل ہو، اگر نگراں حکومت کے قیام کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے نہ پایا تو عام انتخابات کا بروقت انعقاد مشکوک ہو جائے گا،انھوں نے کہا کہ حکومت غیریقینی صورتحال کو ختم کرنے کیلیے الیکشن شیڈول کا فی الفور اعلان کرے، ملک کی دولت لوٹنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
Load Next Story