پولیس اور ٹریفک وارڈن کے بعد عمر اکمل ایکسائز اہلکاروں سے بھی الجھ پڑے

ایکسائز اہلکاروں نے عمر اکمل کی گاڑی سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اتاری تو قومی کرکٹر ان سے الجھ پڑے

اگر نمبر پلیٹ ٹھیک نہیں تھی تو مجھے بتاتے میں خود اتار کر دے دیتا، عمر اکمل۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اپنے رویے کی وجہ سے آئے روز کسی کا کسی تنازع کا شکار ہو جاتے ہیں اور پہلے پولیس اور پھر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد قومی کرکٹر اب ایکسائز پولیس سے بھی الجھ پڑے۔

ٹریفک وارڈن کے بعد قومی کرکٹر عمر اکمل کا ایکسائز اہلکاروں سے جھگڑا ہو گیا، کیولری گراؤنڈ کے قریب ڈی ایچ اے اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی کہ کرکٹر عمر اکمل بھی ادھر سے گزرے اور ان کی گاڑی پر بھی غیرقانونی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، جس پر ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے عمر اکمل کو روک لیا۔ پولیس حکام کی جانب سے روکے جانے پر عمل اکمل غضے میں آ گئے اور ایکسائز پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمر اکمل کی میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے بدتمیزی

عمر اکمل نے کہا کہ اہلکاروں نے پہچاننے کے باوجود بدتمیزی کی اور گالیاں بھی دیں جب کہ میری گاڑی سمیت دیگر شہریوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی توڑیں، اگر نمبر پلیٹ ٹھیک نہیں تھی تو مجھے بتاتے، میں خود اتار کر دے دیتا، اہلکاروں کو مجھے گالیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کا کوئی حق نہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: قائد اعظم ٹرافی کے دوران عمر اکمل اور باسط علی کا جھگڑا

دوسری جانب ای ٹی او سمیر نے کہا کہ ناکے پر گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹس اتاری جا رہی تھیں، کرکٹر نے غیرنمونہ نمبر پلیٹ اتارنے پر بدتمیزی کی جس سے صورت حال خراب ہوئی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے بھی خبروں میں آ چکے ہیں۔

Load Next Story