بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا
نوجوان نے ریاست میں شراب مافیا کا مسئلہ نہ اٹھانے پر وزیر داخلہ کو جوتا مارا، پولیس
بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا۔
دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فوراً بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو نوجوان نے جوتا دے مارا
پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بی جے پی کے وزیر کو جوتا مار دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنماؤں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔