ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ آئی ایس پی آر
پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے جہاں بھارتی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ ٹنڈر اور کھوئی رٹہ سیکٹر کے مقام پر کی گئی جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور فوری جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔