مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا

حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک March 02, 2017
حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)، فوٹو؛ فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کے فاٹا اصلاحات سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے سے انحراف اور اسے مسترد کرتے ہیں، کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، وزیراعظم سے فاٹا اجلاس پر حتمی بات کروں گا اور کل کرم تنگی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ان سے احتجاج بھی کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دے دی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو حکومت قبائلیوں کے مفادات کی بات نہیں کرسکتی وہ کشمیریوں کو حق کیسے دلائے گی جب کہ سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں