افغانستان چیک پوسٹوں پر حملے 13طالبان ایک نیٹو فوجی ہلاک
صوبہ فرح میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 6 افغان پولیس آفیسر لاپتہ ہوگئے.
KARACHI:
افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران 13 طالبان جنگجو،ایک افغان سیکیورٹی اہلکار اور نیٹو فوجی ہلاک ہوگیا۔
6 افغان پولیس افسر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے, عالمی میڈیا کے مطابق افغان صوبوں ہلمند اور قندھار میں افغان اور نیٹو سیکیورٹی فورسز کے صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی اور ہلمند کے ضلع سنگین میں طالبان شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن میں 13 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان جنگجو افغان فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔نیٹو کے مطابق ان دونوں حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی مارے گئے ہیں تاہم بیان میں حملوں کے دوران افغان اور نیٹو فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ادھر صوبہ فرح کے ضلع پشت رو میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ سے 6 افغان پولیس افسرلاپتہ ہوگئے۔صوبہ فرح میں ہی ایک دوسرے واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ طالبان کے ایک گروپ کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ پولیس آفیسرز نے طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم اس رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ایساف حکام نے کہا کہ افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے اتحادی فوج سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔برطانوی محکمہ دفاع نے افغان نیشنل آرمی کے ایک مشتبہ رکن کی فائرنگ سے ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔وزارت دفاع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نہرِ سراج میں پیش آیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی جمعے کووائٹ ہاؤس میں ملاقات کریںگے۔ ملاقات میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے طریقہ کار پر بات چیت کی جائیگی۔