سندھ پولیس نے رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ


ویب ڈیسک March 02, 2017
نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ، فوٹو؛ فائل

سندھ پولیس نے سال 2017 کے ابتدائی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شیراز نذیر نے پولیس کی رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کی محکمانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 717 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا جب کہ اسلحہ ایکٹ کے تحت 2 ہزار 514، وال چاکنگ مقدمات میں 130، نفرت انگیز مواد یا تقریر کے 126 مقدمات کے تحت 104 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 2 ہزار 176 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سندھ پولیس کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اسلحہ ایکٹ کے تحت 787 اور منشیات ایکٹ کے تحت 834 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 ماہ کے دوران 143 پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 861 ملزمان، ڈکیت اور دہشت گرد گرفتار ہوئے جب کہ 24 دہشت گرد اور 2 اغواکاروں سمیت 84 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ 38 دہشت گرد، 2 اغوا کار، 24 ٹارگٹ کلرز، 9 بھتہ خور اور 167 ڈکیتوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 93 ایس ایم جیز، کلاشنکوف، 12 شاٹ گنز، ریپیٹرز، 24 رائفلیں، ایک ہزار پانچ پستول، ریوالورز، ماؤزرز اور 51 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں