عزیز آباد میں مکان سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب مکان سے پکڑا گیا جو ایم کیوایم لندن کے عسکری گروپ کا ہے، ترجمان


ویب ڈیسک March 02, 2017
اسلحہ خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب مکان سے پکڑا گیا جو ایم کیوایم لندن کے عسکری گروپ کا ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب گھر سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب مکان میں کارروائی کی گئی جہاں سے چھپا ہوا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ جس مکان سے اسلحہ برآمد ہوا وہ خورشید میموریل ہال سے 150 گز کے فاصلے پر ہے اور مکان پرویز محمد عامرنامی شخص کی ملکیت ہے جب کہ اسلحہ مکان میں قائم اسٹور کی دیوار کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عزیزآباد کے مکان سے اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 20 ایس ایم جیز، 29 میگزین، 2 ایل ایم جی بمعہ ایک میگزین، جی تھری بمعہ میگزین، 7 ایم ایم، 3 اسنائپرز، رائفل بمعہ 7 میگزین، 22 بور پستول، بائی نیٹ، 10 بلٹ پروف جیکٹس اور مختلف اقسام کے 10 ہزار راؤنڈز شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے عسکری ونگ سے ہے جو بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں